لوکل روڈپروگرام کو کامیاب تکمیل پرتوسیع دینے کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ )محکمہ مواصلات کالوکل روڈ پروگرام کو کامیاب تکمیل پر توسیع دینے کا فیصلہ،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا میں لوکل روڈ پروگرام ٹو پر ورکنگ شروع کرنے پر غور کیا گیا۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ لوکل روڈ پروگرام ٹو کیلئے جامع لائحہ عمل طے کیا جائے،فیز ٹو کے بجٹ اور شاہراہوں کی تعداد کا تعین اور مختلف مراحل کیلئے ٹائم لائنز کو مرتب کیا جائے۔لوکل روڈ پروگرام فیز ٹو کو وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظوری کے بعد شروع کیا جائے گا۔ لوکل روڈ پروگرام فیز ون میں پنجاب کی 1530 شاہراہوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا گیا۔