اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر اور معروف قانون دان کامران مرتضی نے خیبرپختونخوا میں ہنگامی حالت کے اعلان کے آئینی جواز پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت واضح کرے کہ گورنر راج سے متعلق سمری کہاں ہے؟ اور صدر مملکت نے ایمرجنسی کے اعلان کے لیے اپنے اطمینان کا اظہار کس بنیاد پر کیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا اپنی پریس کانفرنس میں وجوہات بیان کر چکے ہیں اور آئینی و قانونی طریقہ کار کے تمام تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔