ہوائی فائرنگ ، دلہن گرفتار

گوجرخان تھانہ مندرہ کے علاقے گوڑھا میں دلہن نے فائرنگ کی ،پستول اور چار گولیاں بھی بر آمد 
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)گوجرخان تھانہ مندرہ کے علاقے گوڑھا میں دلہن کے ہوائی فائرنگ کرنے کی وائرل ویڈیو کا معاملہ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کو گرفتار کرلیا۔فائرنگ کا مقدمہ پولیس اے ایس آئی وسیم اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا، متن مقدمہ کے مطابق پستول اور چار گولیاں بھی بر آمد ہوئیں، شہریار نامی لڑکا بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا۔