بانی پی ٹی آئی نے فیصل چودھری کو لیگل ٹیم سے نکال دیا

اسلام آباد (آئی این پی  ) بانی پی ٹی آئی    عمران خان کی ہدایت پر وکیل فیصل چودھری  کو لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیصلہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کے دوران کیا گیا اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے فیصل چودھری کے بیانات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو وکلا ٹیم سے نکالنے کی منظوری دی، فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا۔ذرائع  پی ٹی آئی کے مطابق فیصل چوہدری سے کیسز اور دیگر قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں