ایک روز بعد ہی عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس

 اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی تحقیقاتی ا دارے میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ،وفاقی حکومت نے عبدالخالق شیخ کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن ایک روز بعد ہی واپس لے لیا، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن کی واپسی کا آفس آرڈر جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالخالق شیخ صرف ڈی جی نیشنل پولیس بیورو ہی ہوں گے۔یاد رہے کہ عبدالخالق شیخ کو گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔