سری لنکاہار گیا‘پاکستان ورلڈ کپ سے آئوٹ

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی‘سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز  سکور کئے‘کیویز کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر 47 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کول مکونکی نے ناٹ آؤٹ 31 رنز کی باری کھیلی۔سری لنکا کو شروع میں ہی مشکلات کا سامناکرنا پڑا‘ اس کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں‘سری لنکن  ٹیم ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی‘سری لنکا کی شکست کے بعد پاکستان کے ورلڈ کپ میں رہنے کے امکانات بھی ختم ہو گئے