اے ٹی پی چیلنجر ٹینس پاکستان کے محمد شعیب کو شکست

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستا ن میں پہلی مرتبہ اے ٹی پی چیلنجر ٹینس کپ کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق یوکرین کے ویدم ارسو نے پاکستان کے محمد شعیب کو 6-3، 6-7 اور 6-3 سے شکست دی۔جمہوریہ چیک کے ڈومنیک پالان  نے ترکیہ کیالپ ہوروز کے خلاف 6-3 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی جبکہ اٹلی کے لیونارڈو بوریلی نے آسٹریلیا کیلارنس بٹالجین کو 7-6 اور 6-1 سے شکست دی۔مقابلوں کے سیمی فائنلز اور فائنل پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔