لاہور(آئی این پی )لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(آئی اے ٹی اے )کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر ہو گئیں۔سعدیہ زاہدی یکم نومبر سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔سعدیہ زاہدی اس وقت ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔