مجھے خوشی ہے بیٹیوں نے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیںلی ہیں: مریم نواز

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹر ک کے سالانہ امتحانات 2025ء میں پنجاب بھر کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حرم فاطمہ اور ہارون حامدکوپنجاب بھر میں میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات کی پوزیشن حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ ہمارا فخر اور قوم کی شان ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ بیٹیوں نے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیںلی ہیں۔