الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں نے قبل از وقت پیدا ہونے والے 7 ماہ کے جڑواں بچوں ابراہیم اور اسماعیل میں آر او پی (ROP) کی تشخیص کے بعد فوری علاج کر کے ان کی بینائی کو مستقل نقصان سے محفوظ رکھا۔
بچوں کی والدہ نے کہا کہ بروقت علاج کی وجہ سے ان کے بچوں کی بینائی بچ گئی۔ ڈاکٹر امجد نے والدین کو مشورہ دیا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی آنکھوں کی اسکریننگ لازمی کی جائے، کیونکہ ہر سال تقریباً 10 لاکھ بچے وقت سے پہلے پیدا ہوتے ہیں اور پیدائش کے وقت ڈیڑھ کلو گرام سے کم وزن والے بچوں میں بینائی کے مسائل زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔ڈاکٹر امجد نے مزید بتایا کہ آکسیجن کی مناسب مقدار دینے سے آر او پی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے آر او پی خصوصی پروگرام کے تحت اب تک تقریباً 19 ہزار بچوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔