لاہور( کرائم رپورٹر)داتا دربار اور شاہدرہ ٹائون میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق داتا دربار میں بیہوشی حالت میں ملنے والی بزرگ خاتون دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی، شاہدرہ ٹائون ٹیچنگ ہسپتال کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس کی کارروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیاگیا۔