بھارت: بے ہوش سانپ کو شخص نے سی پی آر دے کر بچا لیا

لاہور(نیٹ نیوز )بھارت میں زہریلے کیمیکل والے پانی میں گر کر بے ہوش ہونے والے سانپ کو ایک شخص نے سی پی آر دے کر موت کے منہ سے نکال لیا، واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا۔یہ حیران کن واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر واپی میں پیش آیا، جہاں ایک سانپ مبینہ طور پر کیمیکل ملے پانی میں گرنے کے بعد بے حس و حرکت ہو گیا تھا۔