جعلی نمبر پلیٹس اور بلیک لسٹڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی

 سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر6 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں، متعلقہ تھانوں میں بند
 لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ نے جعلی، ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس اور بلیک لسٹڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے چھ گاڑیاں پکڑ لیں۔ ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں اور گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا۔ بعض گاڑیوں پر ای چالان سے بچنے کے لیے جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس لگائی گئی تھیں۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ اور تبدیل شدہ نمبر پلیٹس والی گاڑیاں جرائم کی وارداتوں میں بھی استعمال ہوسکتی ہیں۔ پکڑی گئی گاڑیاں قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گلشن اقبال، اسلام پورہ، نواب ٹاو?ن اور دیگر متعلقہ تھانوں میں بند کردی گئی ہیں۔ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر دستاویزات مکمل رکھیں اور منظور شدہ نمبر پلیٹس استعمال کریں۔