قذافی اسٹیڈیم جانے والی سڑکوں پر ہیوی گاڑیوں کی ڈائیورڑن نافذ

 لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کی جانب ٹریفک انتظامات کے تحت مال روڈ سے قذافی اسٹیڈیم تک ہیوی اور سست رفتار گاڑیوں کے لیے ڈائیورڑن نافذ کردی گئی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس روٹ سے ملحقہ سڑکوں کے ذریعے کراسنگ کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بندش کے دوران متبادل راستے اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ٹریفک پولیس نے سفر شروع کرنے سے قبل ایف ایم ریڈیو اور ہیلپ لائن 15 سے رہنمائی حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شہریوں سے دوپہر تین بجے تک مال روڈ، کینال روڈ اور مین فیروزپور روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کی بھی اپیل کی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جاسکے۔