بچوں کے ہمراہ سفر کرتی خاتون سے مبینہ زیادتی

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک )خاتون کے شوہر کے مطابق وہ شام کو کزن کے بیٹے کی سالگرہ میں شرکت کے بعد رات تقریباً 11 بجے موٹرسائیکل پر بیوی اور بچوں کے ساتھ واپس آرہے تھے کہ تین مسلح افراد نے انہیں روک لیا۔ ایک ملزم نے خاتون پر اور دوسرے نے بچوں پر اسلحہ تان لیا، جبکہ تیسرا خاتون کو سڑک سے نیچے درختوں میں لے گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر زیادتی کی۔ شوہر کی مدعیت میں تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔