لاہور (کرائم رپورٹر) نواب ٹائون کے علاقے میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت 50 سالہ نور داد خان اور 33 سالہ عدیل کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اسپتال میں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے جناح اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ ایس پی صدر نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگانے اور اسے جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔