غیرت کے نام پر شہری قتل

 خانیوال (خصوصی رپورٹ) تحصیل عبدالحکیم کی بستی نظام آباد میں میاں چنوں کے رہائشی عبدالعزیز کو چھری کے وار کرکے مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول رات کے وقت عمران کے گھر آیا ہوا تھا اور ملزم کو اس کے اپنی اہلیہ سے مبینہ تعلقات کا شبہ تھا۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے؛ پولیس کارروائی کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے