ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا دو روز میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ مصطفیٰ آباد میں شہری سے مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی محمد افتخار کو معطل کرکے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کلوز کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ عاصم افتخار کمبوہ کو دو روز میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ رشوت خوری میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔