جھوٹ پھیلانا بند کریں: عثمان خواجہ کی خود سے منسوب وائرل پوسٹ پر وضاحت

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق کرکٹر عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب زیرِ گردش پوسٹ پر وضاحت پیش کر دی۔سوشل میڈیا پر آسٹریلوی کھلاڑی کی پرانی ٹوئٹ کو فرانس میں ہونے والے احتجاج کی تصویر کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔متنازع پوسٹ میں فرانس میں ایک احتجاج کے دوران فلسطینی پرچم اٹھائے ایک شخص کی تصویر دکھائی گئی تھی۔تصویر کے ساتھ صارف نے عثمان خواجہ کی ایک پرانی ٹوئٹ بھی شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ اس کا بے صبری سے انتظار ہے، فلسطینی پرچم ہر جگہ لہرا رہے ہوں گے۔عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے یہ پیغام کب اور کس مقصد کے لیے لکھا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے یہ ٹوئٹ 2 سال قبل ایک فٹ بال میچ کے حوالے سے کی تھی، جھوٹ پھیلانا بند کریں۔