کراچی کی ڈائو میڈیکل یونیورسٹی میں تعلیم کے نام پر بڑا فراڈ

 کراچی (آئی این پی) ڈا یونیورسٹی کے 27 ملازمین کی تعلیمی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف سامنے آیا، جس کے بعد ملازمین سے تمام تنخواہیں واپس لینے کا حکم دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی معروف سرکاری جامعہ ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جعلی ڈگریوں پر ملازمتیں حاصل کرنے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔یونیورسٹی کے 27 ملازمین کی تعلیمی ڈگریاں جانچ پڑتال کے دوران جعلی ثابت ہو گئی ہیں۔پبلک اکانٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اہم اجلاس میں اس فراڈ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والے ان تمام 27 ملازمین سے اب تک ادا کی گئی تمام تر تنخواہیں فوری واپس لینے اور ان کی وصولی کا حکم جاری کر دیا ہے۔