سری لنکا ون ڈے کی دوسری اننگز میں دو مرتبہ400رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی

 راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)سری لنکن ٹیم ون ڈے کرکٹ میں 400 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرنے والی دوسری جبکہ دو مرتبہ دوسری اننگز میں 400 سے زائد رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 429 رنز کا ہدف دیا جو اس نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ سری لنکن ٹیم ناصرف ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا ٹوٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی بلکہ وہ 400 رنز سے زائد کا ہدف حاصل کرنے والی دوسری ایشین ٹیم بھی بن گئی۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیسری بار 400 سے زائد رنز کا ہدف عبور کیا گیا ہے۔