فیڈریشن کا انوکھا کارنامہ،سمیع اللہ کو ایونٹ میں حصہ لینے سے روک دیا

سو میٹر ریس کے قومی چمپئن کے آنسو نکل آئے،سمیع اللہ کارویے پر مایوسی کا اظہار
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا انوکھا کارنامہ، سو میٹر ریس کے قومی چیمپین سمیع اللہ کو ایونٹ میں حصہ لینے سے روک ہوے ، قومی ایتھلیٹ کے اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرنے پر آنکھوں میں آنسو نکل آے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں شریک کھلاڑی اسوقت حیران رہ گئے جب منتظمین کی جانب سے سو میٹر ریس کے قومی چیمپین سمیع اللہ کو ٹریک پر ریس میں حصہ لینے سے روک دیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی ہدایات کے تحت وہ سو میٹر ریس میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ قومی ایتھلیٹ نے فیڈریشن کے اس رویئے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔