اپنے کام کوآمدنی کی بنیاد پر نہیں جانچنا چاہتی :جینا اورٹیگا

 اپنی فلمیں دیکھنا یا ان پر ہونیوالے تبصرے پڑھنا مجھے کسی نہ کسی قسم کی ذہنی الجھن میں مبتلا کر سکتا ہے
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ جینا اورٹیگا نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنی فلمیں دیکھنے اور ان پر ہونے والے تبصرے پڑھنے سے گریز کرتی ہوں، کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ دوسروں کی رائے میرے خود کو دیکھنے کے انداز پر اثر انداز ہو۔غیر ملکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا ہے کہ اپنی فلمیں دیکھنا یا ان پر ہونے والے تبصرے پڑھنا مجھے کسی نہ کسی قسم کی ذہنی الجھن میں مبتلا کر سکتا ہے۔جینا اورٹیگا نے بتایا ہے کہ اپنی ٹیم کی جانب سے بھیجے جانے والے باکس آفس کے اعداد و شمار دیکھنے سے بھی گریز کرتی ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے کام کو اس بنیاد پر نہیں جانچنا چاہتی کہ اس سے کتنی آمدنی ہوئی، تاہم میں کبھی کبھار دوستوں یا انسٹاگرام کے ذریعے لوگوں کی رائے سے آگاہ ہو جاتی ہوں، لیکن اب سوشل میڈیا پر پہلے کے مقابلے میں کم وقت گزار رہی ہوں۔