پاکستان، آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں رد و بدل کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے ساتھ ایک روزہ سیریز کے لیے دورہ پاکستان میں رد و بدل کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی 3 ایک روزہ میچز کی سیریز شیڈول کے مطابق مارچ میں ہونے کا امکان نہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان سیریز ری شیڈول کرنے کیلیے بات چیت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق 3 ایک روزہ میچز کی سیریز اب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے بعد ہونے کا امکان ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ کرکٹ سیریز مارچ میں شیڈول ہے، جس کے لیے 13 سے 19 مارچ کی تجویز دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق ٹیم آسٹریلیا ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی، یہ میچز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلے جائیں گے۔