امریکی بائیکاٹ کے باوجود جی-20 سمٹ کا اعلامیہ منظور

 پہلے ارجنٹینا نے مذاکرات چھوڑ دئیے، عالمی طاقتوں کے درمیان اختلافات سامنے آگئے
جوہانسبرگ(آ ئی این پی )جی۔ 20 سربراہی اجلاس کے دوران جنوبی افریقہ اور امریکا کے درمیان کشیدگی اس وقت کھل کر سامنے آگئی جب عالمی رہنمائو ں نے ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر مشترکہ اعلامیہ منظور کر لیا، جس کی امریکا نے مخالفت کی تھی۔ امریکی بائیکاٹ کے باوجود ہونے والی اس منظوری پر وائٹ ہائو س نے الزام لگایا کہ جنوبی افریقہ نے جی 20 کی صدارت کو سیاسی مقصد کیلئے استعمال کیا۔برطانوی خبررساںادارے رائٹرز کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما فوسا کے ترجمان نے کہا کہ اعلامیہ ایک سال کی مشاورت کے بعد تیار ہوا ہے اور اسے دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا نے شروع سے اس عمل میں حصہ نہیں لیا۔ وائٹ ہائوس نے یہ بھی شکایت کی کہ راما فوسا صدارت کی منتقلی میں تعاون نہیں کر رہے۔اعلامیے کی منظوری سے پہلے ارجنٹینا نے مذاکرات چھوڑ دئیے۔ ا ن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطی تنازع کو جس طرح بیان کیا گیا ہے وہ ان کے لیے قابل قبول نہیں، تاہم انہوں نے تعاون کی اہمیت کو تسلیم کیا۔اعلامیے میں ماحولیاتی تبدیلی کو بڑا خطرہ قرار دیا گیا، قابل تجدید توانائی کی کوششوں کو سراہا گیا