21 جون سال کا طویل دن کیوں ہوتا ہے؟

لاہور(نیٹ نیوز)21جون سال کا طویل ترین دن سمجھا جاتا ہے۔ یہ دن 'سمر سولِسٹِس' نامی ایک فلکیاتی وقوعہ ہے جو سال کے طویل ترین دن اور ناردرن ہیمسفیئر (جنوبی نصف کرے) میں موسمِ گرما کے ا?غاز کی نشان دہی کرتا ہے۔یہ وقوعہ عموماً 21 جون کو ہی پیش ا?تا ہے لیکن مختلف ٹائم زون ہونے کی وجہ سے یہ 20 یا 22 جون کو بھی رونما ہوسکتا ہے۔اس دن خطِ استواء￿  سے اوپر شمالی ہیمسفیئر میں رہنے والی دنیا کی 90 فی صد ا?بادی سال کا سب سے طویل مدت کا دن اور قلیل مدت کی رات گزارتی ہے۔سمر سولِسٹس کیوں ہوتا ہے؟'سمر سولسٹِس' کے وقوعہ میں سورج ا?سمان میں اپنے بلند ترین مقام پر ہوتا ہے۔ ایسا سال میں صرف ایک بار ہوتا ہے جس کی وجہ دنیا کے محور کا سورج کے گرد اپنے مدار کی مناسبت سے 23.5 ڈگری کے ذاویے پر جھکا ہوا ہونا ہے۔ اس ہی جھکاؤ کی وجہ سے دنیا کے موسموں میں تبدیلی ا?تی ہے۔21 جون سے پہلے اور بعد میں کئی دنوں تک الاسکا، کینیڈا، گرین لینڈ اور اسکینڈینیویا سمیت ا?رٹک خطے میں رہنے والے لوگ مِڈ نائٹ سن یعنی مسلسل دن کی روشنی میں رہتے ہیں۔دوسری جانب سدرن ہیمسفیئر(جنوبی نصف کرے) میں 21 جون سال کا سب سے چھوٹا دن ہوتا ہے اور دنیا کی 10 فی صد ا?بادی جو ارجنٹینا، ا?سٹریلیا، نیوزی لینڈ میں رہنے والوں کے یہ موسمِ سرما کی ابتداء￿  ہوتی ہے۔