جدہ(آئی این پی )امریکی سفیر کے اشتعال انگیز بیان پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔عرب میڈیا کے مطابق جاری بیان کے مطابق او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 26 فروری کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔اجلاس بلانے کا مقصد رکن ممالک کا مشترکہ موقف پیش کرنا ہے، اجلاس میں اسرائیلی اقدامات کے خلاف حکمت عملی تیار کی جائے گی