کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی(آئی این پی )کراچی میں درخشاں پولیس نے خیابان شاہین فیز 6 کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حسنین اور خضر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔مقابلے کے دوران حسنین زخمی ہوا، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم خضر عباس کو مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30 بور ٹی ٹی پستول، زندہ گولیاں اور ہونڈا 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔