احکامات نہ ماننے والوں سکولوں کو سیل کردیا جائے‘بچے سکول کی ٹرانسپورٹ پر آئیں
ٹرانسپورٹ حکام گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق پندرہ دنوں میں پالیسی بنا کر پیش کریں:جسٹس شاہد کریم
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد سکولوں کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے ٹرانسپورٹ دینے کا حکم دیدیا۔لاہورہائیکورٹ میں سموگ کے تدراک کے لیے دائردرخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے بچے سکولزکی جانب سے فراہم کی گئی ٹرانسپورٹ پر سکول آئیں،کوئی سکول والدین کو لکھ کرنہ بھیجے ہم بچوں کے ذمہ داری نہیں لیں گے،جو سکول انتظامیہ احکامات کونہیں مانے گی اس کا سکول سیل کردیا جائے۔عدالت نے ٹرانسپورٹ حکام کو گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق پندرہ دنوں میں پالیسی بنا کر پیش کرنے کی ہدایت دی،کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ ہر تین ماہ بعد گاڑیوں کی انسپکشن کرے،محکمہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کوفٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے،محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس تمام پبلک اورپرائیویٹ بسوں کا ڈیٹا ہونا چاہیے۔