لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیرصدارت جیل ہیلتھ ریفارمز پر اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر کے جیل ہسپتالوں میں مسائل کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی میاں فاروق نذیر ،سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، سپیشل سیکرٹری عون عباس، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل اور دیگر افسر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر جیل ہسپتالوں کو مزید فنڈز فراہم کئے جائیں نے کہا پنجاب بھر کے جیل ہسپتالوں کو مزید فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔صوبائی وزیرنیآئندہ اے ڈی پی میں پنجاب بھر کی جیلوں میں قائم ہسپتالوں کے ری ویمپنگ پلان کو شامل کرنے کی ہدایت کی ۔