کاروباری اوقات کار سے متعلق پہلے سے جاری نوٹیفکیشن بدستور موثر رہے گا
پٹرول پمپس، سی این جی سٹیشنز اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو بھی مکمل استثنی ہوگا
کوئٹہ(آئی این پی )حکومت بلوچستان نے فیول کنزرویشن اوردیگر اضافی کفایتی اقدامات فوری طور پرختم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا،کاروباری اوقات کار سے متعلق پہلے سے جاری نوٹیفکیشن بدستور موثر رہے گا۔سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 10 مارچ 2026 سے نافذ تمام کفایتی پابندیاں واپس لے لی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،جبکہ شادی ہالز اور مارکیز کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی