شجاعت حسین کا میرعطاء مینگل کی شہادت پراظہار افسوس

اسلام آباد (پبلک نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سینئر مسلم لیگی راہنماء سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر محمد نصیر مینگل کے صاحبزادے میر عطاء الرحمن مینگل کی شہادت پر گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میر نصیر مینگل اور ان کے خاندان نے ہمیشہ پاکستان سے وفاداری نبھائی اور بلوچستان کے حقوق کے لیے جدوجہد کی،میں غم زدہ خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، سیکرٹری جنرل طارق حسن، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک ، رکن قومی اسمبلی مسز فرل خان،مسلم لیگ بلوچستان کے صدر ڈاکٹر شکیل روشن اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے بھی پارٹی کے سینئرراہنماء میر نصیر مینگل سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔