سپلیمنٹری بیان پر کسی شخص کی گرفتاری غیر قانونی ہے:لاہورہائیکورٹ

صرف شک، زبانی اطلاع یا تاخیر سے دیئے اضافی بیان کو گرفتاری کی بنیاد نہیں بنایا جا سکتا:جسٹس طارق 
 سپلیمنٹری بیانات کی بنیاد پر ہونے والی گرفتاریوں کا سخت قانونی جائزہ لیا جائے:آئی جی پنجاب  کو ہدایت
لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ سپلیمنٹری بیان کی بنیاد پر کسی بھی شخص کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ عدالت نے کہا کہ صرف شک، زبانی اطلاع یا تاخیر سے دیے گئے اضافی بیان کو گرفتاری کی بنیاد نہیں بنایا جا سکتا۔جسٹس محمد طارق ندیم نے قتل کے مقدمے میں ملزم عمر فاروق عرف احتشام کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 11 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جسے اب عدالتی نظیر کی حیثیت حاصل ہوگی۔عدالت نے آئی جی پنجاب کو یہ بھی حکم دیا  سپلیمنٹری بیانات کی بنیاد پر ہونے والی گرفتاریوں کا سخت قانونی جائزہ لیا جائے اور فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ دو ہفتوں کے اندر عدالت میں جمع کرائی جائے۔