لاہور(نیٹ نیوز )بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایپل کا ’ہیٹ فیلڈ‘ کے نام سے مشہور کمپیوٹر 11 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز میں فروخت ہوا، نیلامی کے دوران 2 خریداروں کے درمیان تقریباً 28 منٹ تک سخت مقابلہ جاری رہا جس کے بعد اس کی قیمت ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کمپیوٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی تاریخی اہمیت کے ساتھ اس پر ایپل کے شریک بانی اسٹیو ووزنیاک کے دستخط بھی ہیں جنہوں نے 1976ء میں اس کمپیوٹر کا ہارڈویئر تیار کیا تھا۔ فولڈ ایبل آئی فون کی بیٹری کتنی طاقتور ہے؟ صلاحیت باضابطہ طور پر سامنے آگئیرپورٹ کے مطابق ایپل کے دوسرے شریک بانی اسٹیو جابز نے کمپیوٹر کی تجارتی فروخت اور مارکیٹنگ میں اہم کردار ادا کیا۔