کاوامینز والی بال چیمپئن شپ کا آغاز آج سے ہوگا

 اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )سینٹرل ایشین مینزوالی بال چیمپئن شپ کا آغاز آج (بدھ)سے اسلام آباد میں ہوگا، میزبان پاکستان اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کے مدمقابل ہوگا اسلام آباد میں چیمپین شپ ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد کیلے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، ایونث میں چیمپئن شپ میں پاکستان، بنگلہ دیش، قازقستان، نیپال، سری لنکا اور ازبکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔چوہدری یعقوب نے تمام سیکیورٹی گارنٹی اور ویزا کلیرنس کے باوجود بھارتی ٹیم کی چیمپین شپ میں شرکت نہ کرنے پر حیرانگی ہے، حکومتی اداروں نے بھارتی ٹیم کی سیکیورٹی کیلے بہترین انتظامات کے تھے اس کے باوجود بھارت کا آخری لمحے میں ایونٹ سے دستبردار ہونا ہٹ دھڑمی ہے۔پاکستان عالمی کھیلوں کے کامیاب اور محفوظ میزبان کے طور پر اپنی شناخت مضبوط بنا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپین شپ کے افتتاحی روز تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، جبکہ دوسرے میچ میں قازقستان نیپال کے مدمقابل آئے گا اور تیسرے میچ میں ازبکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔