ضلع بہاولنگر میں ایجوکیشن اتھارٹی اور سکولوں میں مالی گھپلوں پر انکوائری شروع ،سیکرٹری سروسز کی سربراہی میں کمیٹی قائم
لاہور(کرائم رپورٹر)ایجوکیشن اتھارٹی اور سکولوں میں مبینہ مالی گھپلوں پر ضلع بہاولنگر ایجوکیشن اتھارٹی کی سابق سربراہ اور دو سو سکولوں کے سربراہان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نیضلع کے دو سو سکول سربراہان کو عہدے سے ہٹا دیا۔مذکورہ ہیڈز کی جگہ ایماندار سکول سربراہ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مالی گھپلے کرنے پر ضلع کی سابق چیف ایگزیکٹو آفیسرسمیت سکول سربراہان کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سیکرٹری سروسز کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی۔36 مستقل جبکہ 127 عارضی سکول سربراہان کو ہٹا کر انکوائری شروع کردی گئی ہے۔