پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاک

افغان شہری محمد خان احمد خیل کو11جنوری کوبلوچستان کے ضلع ژوب میں ہلاک کیا گیا
راولپنڈی(آئی این پی ) پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری کو ہلاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں ہلاک کردیا گیا  ۔آئی ایس پی آر کے مطابق  11 جنوری کو ہلاک کیے گئے افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے، افغان شہری افغانستان کے صوبے پکتیا کے علاقے بلورائی کا رہائشی تھا۔