چک امرو (خصوصی رپورٹ)مقامی شہریوں کے مطابقنالہ بئیں شکرگڑھ کے پل کے اطراف میں لائٹس اور ریفلیکٹر سٹیکرز کا فوری انتظام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ رات کی تاریکی میں حادثات کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر پل کے دونوں اطراف ریفلیکٹرز چسپاں کرنا ناگزیر ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق مناسب روشنی نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں اور گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کسی بھی بڑے جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے انتظامیہ کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں۔