ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

کراچی (آئی این پی)عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ ۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 3600 روپے کم ہوکر 435436 روپے پرآگئی،دس گرام سونے کی قیمت 3086 روپے کم ہوکر 373316 روپے ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6234 روپے رہی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 36 ڈالر سستا ہوکر 4129 ڈالر پر آ گیا۔