ناہیدہ اختر بنگلا دیش ویمنز ٹی 20ٹیم کی نئی کپتان مقرر

نگار سلطانہ نے 82ٹی 20انٹرنیشنل میچز میں بنگلا دیش کی قیادت کی
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش نے لیفٹ آرم اسپنر ناہیدہ اختر کو ویمنز ٹی 20انٹرنیشنل ٹیم کی نئی کپتان مقرر کردیا۔ وہ نگار سلطانہ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی، جنہوں نے قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، ناہیدہ ایک سال تک ٹیم کی کپتانی کریں گی۔نگار سلطانہ نے 82 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بنگلا دیش کی قیادت کی اور ان کی کپتانی میں ٹیم نے 32 فتوحات حاصل کیں۔ تاہم ایشیا کپ اور ایشین گیمز میں مایوس کن نتائج کے بعد انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا۔مڈل آرڈر بیٹر شوبھنا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں تاریخی سنچری بنا کر نمایاں ہوئی تھیں۔25 سالہ ناہیدہ اختر نے ستمبر 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ وہ بنگلا دیش کی ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر ہیں۔انہوں نے 17.38 کی اوسط سے 132 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ان کی بہترین بولنگ 8 رنز کے عوض 5 وکٹیں ہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی ان کے نام 81 وکٹیں ہیں۔