پہلے دور میں ٹرمپ مودی کے قریب تھے‘ اب عاصم منیر کے گرویدہ ہیں سی این این

مصر کانفرنس میں ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا  پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیا، امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون  بڑھ رہا ہے
 امریکہ نے  محسوس کیا ہے  پاکستان ایک مؤثر عسکری شراکت دار ہے، اسی عسکری صلاحیت نے سعودی عرب کو بھی متاثر کیا:تجزیاتی رپورٹ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اعتراف کیا ہے  پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمتِ عملی نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کردیا۔ پاکستان کی مثبت حکومتی اور عسکری سفارت کاری نے خطے میں پاکستان  کی اہمیت مزید بڑھادی، پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، عالمی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی پاک امریکہ  قریبی اور سٹریٹجک تعلقات کا اعتراف کرلیا۔سی این این پر جاری تجزیاتی رپورٹ میں تجزیہ کار فرید زکریہ  نے کہا امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ اور بھارت کے مابین پالیسی کا رخ اچانک بدل دیا ‘ پہلے دورِ حکومت میں بھارتی وزیراعظم کے قریب سمجھنے والے ٹرمپ اب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے گرویدہ ہیں، مصر کانفرنس میں ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا  پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیا، امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بھی بڑھ رہا ہے،۔سی این این  کے مطابق امریکہ نے یہ محسوس کیا ہے  پاکستان ایک مؤثر عسکری شراکت دار ہے، اسی عسکری صلاحیت نے سعودی عرب کو بھی متاثر کیا، جس نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا، پاکستان کی سفارتی اور عسکری کامیابی نے پاکستان کی عالمی شناخت مستحکم کردی ہے۔