گھوڑوں کا روایتی قص،کبڈی کے مقابلے ہوں گے ، آتش بازی کا مظاہر بھی ہوگا
لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب حکومت کے زیر اہتمام دو روزہ پنجاب کیٹل شو کل(ہفتہ) سے شروع ہوگا۔ 22اور23نومبر کو منعقد ہونے والے کیٹل شو میں خوبصورت اور صحتمند مویشیوں کے درمیان دودھ اور وزن کے مقابلے ہوں گے جبکہ پرندوں اور پالتوں جانوروں، گھوڑوں کا روایتی قص،کبڈی کے مقابلے،آگاہی سیمینار، بچوں کے لئے مختلف مقابلے بھی کیٹل شو کا حصہ ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال ہاشمی کاکہنا ہے کہ فیملیز کے لئے تفریح اور فوڈ کورٹس اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔ دودھ کی پیداوار کے مقابلے میں گائے اور بھینس میں زیادہ دودھ دینے والے جانور کے مالک کو بالترتیب پہلا انعام 6لاکھ،دوسرا 3لاکھ اور تیسر ا انعام 2لاکھ روپے دیا جائے گا،دودھ کی پیداوار کے مقابلے میں پہلن بھینس چار دانت پہلا انعام 2لاکھ دوسرے انعام 2 لاکھ اور تیسرے انعام ایک لاکھ ،حسن خوبصورتی کے مقابلے میں گائے ،بیل کے لئے پہلا انعام 2 لاکھ،دوسرا انعام ڈیڑھ لاکھ اور تیسرا انعام ایک لاکھ، حسن خوبصورتی مقابلے میں سانڈ اور دودھیل بھینس ( نیلی راوی)پہلا انعام 2 لاکھ، دوسرا انعام ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ تیسرا انعام ایک لاکھ روپے ،وزن کے مقابلے میں بکر اور چھتراپہلا انعام ایک لاکھ،دوسرا انعام75ہزار اور تیسرا انعام 59ہزار ، حسن خوبصورتی کے مقابلے میں کٹا کھیرا اور کٹی کھیری ( نیلی راوی)پہلا انعام ایک لاکھ، دوسرا انعام 75ہزار جبکہ تیسرا انعام 50ہزار روپے مقرر کیا گیا ۔