حملے کا خطرہ: کیف میں امریکی سفارت خانہ بند

 کیف (آئی ا ین پی )یوکرین کے دارالحکومت کیف میں امریکی سفارت خانے کو ممکنہ فضائی حملے کی اطلاع ملنے کے بعد بند کر دیا گیا ۔برطانوی خبر رساں  ادارے کے مطابق امریکی محکمہ برائے قونصلر امور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیف میں امریکی سفارت خانے کو بدھ کو ممکنہ اہم فضائی حملے کی اطلاع ملی ہے اور اسے بند کر دیا جائے گا۔ کیف میں قائم امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں محکمے نے کہا ہے کہ احتیاط کے پیش نظر سفارت خانہ بند کر دیا جائے گا اور سفارت خانے کے عملے کو پناہ لینے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔