لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشین شہری ڈیوی سوڈی آرسو کا 80 ہزار کاچوری شدہ موبائل فون صرف دو گھنٹوں میں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ موبائل نجی ریسٹورنٹ سے چوری ہوا تھا۔ شکایت ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ریسٹورنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کاشف کو شناخت کرلیاجو سکیورٹی گارڈ بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو کیولری گرائونڈ سے گرفتار کرکے مسروقہ موبائل برآمد کر لیا۔موبائل کی فوری برآمدگی پر انڈونیشین شہری نے پنجاب پولیس اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کرکیا۔