وفاق سے مل کر چلیں گے، سب صوبوں کیساتھ ایک پیج پر ہوں گے: گورنر خیبرپختونخوا

پشاور (آئی این پی) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے  وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے، اب ہماریاختلافات نہیں ہوں گے، ایک یونٹ ہوں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ہم نے پورے صوبے کو صاف و ستھرا بنانے کا تہیہ کر لیا ہے، صفائی و ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سے کیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گندم کے حوالے سے بھی انکوائری شروع کر دی ہے، جو گندم ہمیں ملنی تھی وہ کیسے غائب کی گئی، حقائق سامنے لائیں گے، رپورٹ جلد جاری ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اب صرف اچھے ترقیاتی پروجیکٹس ہوں گے، یہاں پر ترقیاتی کاموں پر چار چار محکمے بل بناتے تھے، جو ترقیاتی منصوبہ مفید نہ ہو اس پر کام نہیں کریں گے، پیسے کسی کو کھانے نہیں دیں گے‘  انہوں نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر واپڈا کیساتھ بیٹھوں گا، بجلی چوری کا زمانہ بھی گیا، اب لوگ بل دیں گے، وہ زمانہ گیا کہ کہا جائے وفاق زیادتی کر رہا ہے، لوڈشیڈنگ، گیس بند کر رہا ہے، بجلی اور گیس کا معاملہ جلد حل ہو گا۔