واشنگٹن (آئی این پی)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے تہران کو اپنے جوہری عزائم یا پھر امریکہ کی تباہ کن فوجی کارروائی میں سے کسی ایک کا جلد انتخاب کرنا ہو گا۔امریکی ریاست ٹینیسی کی ایک یونیورسٹی میں ریزرو آفیسرز ٹریننگ کور کے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی مطالبات تسلیم کرتا ہے یا فوجی کارروائی کا خطرہ مول لیتا ہے۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تہران اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے روایتی میزائلوں کا بڑا ذخیرہ تیار کر رہا ہے جبکہ واشنگٹن کو اس کے جوہری عزائم پر بھی تحفظات ہیں۔