ویٹول اور سنرجیکو نے پاکستان کی یکمشت سمندری ایندھن کی ترسیل کر دی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )عالمی تجارتی فرم ویٹول اور پاکستان کی سب سے بڑی تیل ریفائن کرنے والی سنرجیکو نے بہت کم سلفر کے حامل فیول آئل(وی ایل ایس ایف او) بحری جہازوں کے ایندھن کیلئے فراہم کر کے ملک کی سب سے بڑی یکمشت ترسیل انجام دی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے پاکستان میں ایندھن لینے والے بڑے جہاز اب مشرق سے مغرب کے طویل راستے تک بغیر کہیں رکے سفر طے کر سکیں گے، اور ساتھ ہی ملک میں ماحول دوست بحری ایندھن کی مقامی فراہمی بھی مضبوط ہوگی