جڑانوالہ: تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں حاملہ خاتون کی مبینہ غفلت کے باعث موت، انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دے دیا

جڑانوالہ: تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں حاملہ خاتون کی مبینہ غفلت کے باعث موت، انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دے دیا

جڑانوالہ: تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث حاملہ خاتون نازیہ بی بی جان کی بازی ہار گئی۔

 مرحومہ کو ڈلیوری کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا، تاہم ورثا کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں نے خون کی کمی کا بہانہ بنا کر ڈلیوری میں تاخیر کی، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگئے۔شوہر سر فراز نے ہسپتال کی لاپروائی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی بیوی اور بچہ اسپتال کی غفلت کی وجہ سے چل بسے۔ ہسپتال ذرائع نے موقف دیا کہ خاتون کی موت دل کے دورے کی وجہ سے ہوئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے ایم ایس کو ہدایت دی کہ واقعے کی انکوائری کریں اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی، اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔