راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں بلند وبالا عمارتوں کو سعودی عرب اور پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور کردیا گیا۔عمارتوں پرپاکستان کا سبز، سفید ، ہلالی اور ستارے والا پرچم جگ مگ کررہا ہے، ساتھ ہی سعودی عرب کا سبز پرچم بھی جگمگا رہا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے شہریوں کی جانب سے اس عمل کو خوب سراہا جارہا ہے۔