پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کی تیزی سے ریکوری

کراچی(آئی این پی )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کی زبردست تیزی سے ریکوری دیکھنے میں آ ئی ہے ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان سامنے آیا، جہاں 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 51 ہزار کی حد پر بحال ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون سے ہوا، 100 انڈیکس 4 ہزار 687 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 49 ہزار 178 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔